میتھیو سمندری طوفان سے 118سالہ پرانا ریکارڈ ٹو ٹ گیا،امریکی محکمہ موسمیات

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) امریکا کے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ میتھیو سمندری طوفان اپنی شدت میں ماضی میں ہونے والے کئی طوفانوں سے زیادہ خوفناک ہے اور اس نے 118 سالہ طوفانی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سو صدی قبل اسی طرح کا ایک سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میتھیو طوفان جنوبی فلوریڈا ٹکرانے کے بعد ریاست جارجیا سے ہوتے ہوئے ساوٴتھ کیرولینا تک پہنچ سکتا ہے اور اس طرح یہ طوفان بحر اوقیانوس کے بیشتر ساحلی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

2005ء میں 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان ویلما امریکی ساحلوں سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :