وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات٬ قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش٬ قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے٬ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا امتیاز اور کامیابی سے جاری ہے٬ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے٬وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں شرکا ء اجلاس کا اتفاق
پیر 10 اکتوبر 2016 15:50
(جاری ہے)
اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے روزنامہ ڈان کی سلامتی امور پر من گھڑت خبر کی اشاعت پر اظہار تشویش کیا۔ روزنامہ ڈان نے گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق خبر شائع کی تھی۔ روزنامہ ڈان کی خبر قومی سلامتی امور کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روزنامہ ڈان کی غلط اور گمراہ کن خبر سے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ڈان کی خبر کا قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مفروضوں پر مبنی رپورٹوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور رپورٹنگ میں قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزیراعظم نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا امتیاز اور کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے۔ (ن غ)مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.