فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے٬مولانا فضل الرحمان
میں نے فاٹا انضمام یا کسی اور چیز کی کبھی مخالفت نہیں کی٬2012میں بنائے گئے جرگہ میں تمام قبائلی شامل رہے٬فاٹا کے مسائل کو متنازعہ نہ بنایا جائے ٬ فاٹا اصلاحات کی رپورٹ سے اختلافات پر پارلیمنٹ پر اظہار رائے کیا٬بہت سارے کالے قوانین میں ان کو ختم کرنے کیلئے قرآن و سنت کے قوانین نافذ کریں گے٬سی پیک منصوبے کو متنازع بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے٬اسلام آباد کو بند کرنے کی کنجی کسی کے پاس نہیں٬شکست خوردہ ذہنیت کے لوگ گھر بیٹھ جائیں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہت سارے کالے قوانین ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے قرآن و سنت کے قوانین اپنے جائیں٬2012میں بنائے گئے جرگہ میں تمام قبائلی شامل رہے٬فاٹا کے مسائل کو متنازعہ نہ بنایا جائے بلکہ فاٹا اصلاحات کی رپورٹ سے اختلافات پر پارلیمنٹ پر اظہار رائے کیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کیلئے ریفرنڈم کرایا جائے اور قبائلیوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں٬پاکستان میں صرف ایف سی آر ہی نہیں اور بھی کئی کالے قانون ہیں٬ترمیمی بل پر صرف 4ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کئے٬فاٹا اصلاحات کمیٹی کا فرض تھا کہ وہ دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیتی٬فاٹا اصلاحات کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت پڑے گی تاکہ قبائل کو زندگی بحال کرنے کا موقع دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو متنازع بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے٬پرویز خٹک نے وزیراعظم سے سی پیک کے روٹ پر اعتراض نہیں کیا٬سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا۔ اس لئے سی پیک کے روٹ پر اعتراض کیا جارہا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی کنجی کسی کے پاس نہیں٬شکست خوردہ ذہنیت کے لوگ گھر بیٹھ جائیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔فضل الرحما ن نے جواب دیا تو سیع ہوتی ہے یا نہیں میں نے اس بارے میں نے کبھی نہیں سوچا٬وزیراعظم کو اب دھرنے سمیت دیگر معاملات کا کائونٹر کرنا آگیا ہے۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.