مودی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسارہی ہے ٬ بھارتی میڈیا

پیر 10 اکتوبر 2016 22:05

مودی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسارہی ہے ٬ بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مودی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ثبوت پیش کر دیئے۔تفصیلات کیمطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والا بھارت اقلیتوں کے ساتھ ہمیشہ سفاکانہ سلوک روا رکھتا ہے لیکن عالمی برادری نے اس سفاکی پر ہمیشہ اپنی آنکھیں بند رکھی ہیں۔مگر اب بھارتی میڈیا ہی بھارت کے خلاف پھٹ پڑا بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے ایسے انکشافات کیے ہیں جن کے مطابق بھارتی سرکار ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے جس کے باقاعدہ ثبوت ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں موجود ہیں۔

چینل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف ایک منصوبے کے تحت نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں قوت بننے سے روکا جائے۔مسلمانوں کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے پراپیگنڈے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مسلمان مرد ہندو خواتین سے شادیاں کرکے بھارت پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کبھی ہندو مسلم فسادات نہیں ہوئیہمیشہ مسلم کش حملے ہوئے ہیں جن میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں پر حملہ ہندو انتہا پسند کرتے ہیں اور اس کا الزام مسلمانوں پر دھردیا جاتا ہے تاکہ یہ دونوں آپس میں دست وگریباں ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :