پشاورمیںنویں محرم الحرام میں مختلف مقامات پر چھوٹے بڑی18جلوس برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صو بائی دارلحکومت پشاورمیںنویں محرم الحرام میں مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے کل اٹھارہ جلوس برآمد ہوئیںاس دوران شہر بھر میں سیکیو رٹی خد شا ت اورجلوسوں کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق9محرم الحرام شب عاشورپر پشاور میں دو جلوس ذوالجناح امام بارگاہ حسینیہ ہال اورامام بارگاہ بی بی صاحبہ محلہ بی بی ذکری برآمد ہوئے جس میں عزاداروں نے اپنے مقررہ راستوں پر زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر تے رہے جبکہ دن اور شب کے اوقات میں جلوس علم کے بھی شہر کے مختلف مقامات سے سولہ جلوس برآمد ہوئے جلوسوں میں شامل عزاداروں نے نواسہ رسول ?کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کر دی اور حضرت امام حسین سے خراج عقیدت کے اظہار کے طور پر نوحہ خوانی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ماتمی جلوسوںکیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فوج اور پولیس نے اندرون شہر کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا ہوا تھااور جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جلوس کے گزرگاہوں کو وقفے وقفے سے کلیئر کر تے رہے۔ پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122٬ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور پیسکو کاعملہ بھی پوسٹ میں موجود ہے اور صدر بازار پشاور کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر جائزہ لیا جارہا تھااور جگہ جگہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو کہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ تھی۔اندر شہر بند ہونے کے اورسخت سیکیورٹی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہی

متعلقہ عنوان :