نائیجریاکے مہاجرکیمپ میں خاتون کا خود کش دھماکہ٬آٹھ افراد ہلاک

دھماکہ ریاست بورنو کے شہر مید گوری میں کیا گیا ٬ہرطرف تباہی٬خود کش بمبار نے بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:45

میدگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) نائیجریا میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔حملے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ٬ کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کیمپ میں بوکو حرام کے حملوں سے تنگ ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ریاست بورنو کے شہر مید گوری میں کیا گیا جہاں ایک خاتون خود کش بمبار نے بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ٬ کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کیمپ میں بوکو حرام کے حملوں سے تنگ ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔