پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے
کل کے اجلاس میں اسلام آباد کے شٹ ڈاﺅن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:27
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر علیم خان اور دیگر پارٹی رہنماﺅں نے عمران خا ن کااستقبال کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کے شٹ ڈاﺅن کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی تاریخ میں ایک سے دو دن کا ردو بدل کیا جائے گا جس کے بعد عوام کو احتجاج کی حتمی تاریخ بتا دی جائے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سرکاری دفاتر کوجانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ اس احتجاج میں وزیر اعظم نواز شریف سے بنیادی سوال یہ ہے کہ نواز شریف اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ، اگر غلط کام کا خوف نہیں ہے تو احتساب کے لیے کیوں نہیں مان رہے؟ عمران خان نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے ہم پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر ان کے احتساب کی کوشش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.