حلب شہر میں شامی فورسز کی پیش قدمی جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:15

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)حلب شہر میں حکومتی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حلب کے مشرقی حصوں میں روسی اور شامی طیاروں نے جمعے کے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ اس تازہ بمباری میں کتنے عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی حلب میں بھی ہوائی اڈے تک جانے والے راستے پر قبضے کے لیے حکومتی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ قریب ڈھائی لاکھ افراد اس جنگ زدہ علاقے میں پھنس کر رہ گئے ہیں٬ جنہیں خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔۔