بھارت کوسمجھنا ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر تنائو کی بنیادی وجہ ہے اسے حل کرنا ہو گا٬جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے‘ 70 سال سے مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے٬ جموں و کشمیر کے بغیر کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتی
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا انٹرویو
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:14
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کوسمجھنا ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر تنائو کی بنیادی وجہ ہے اور اسے حل کرنا ہو گا۔ جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے‘ 70 سال سے مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
وہ ہفتہ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان سے صرف محدود بات چیت ہو ۔ مسئلہ کشمیر پر 70 سال سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
عبدالباسط نے کہا کہ جنگ دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع بات چیت چاہتا ہے مگر موجودہ حالات میں دونوں ممالک میں مذاکرات کی صورتحال نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے بغیر کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔ بھارت کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر تنائو کی بنیادی وجہ ہے ا سلئے اسے حل کرنا ہو گا۔ مسائل کا پر امن حل صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی آمیز پیغامات اور کالز موصول ہوئی ہیں جن کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔ امیدہے اس پر کارروائی ہو گی۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.