بھارت کی پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی‘ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ‘کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب ۔فائرنگ کا سلسلہ اتوار کی صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہوا جو 7 بجے تک جاری رہا - فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں-آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 16 اکتوبر 2016 13:03

بھارت کی پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی‘ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال ..

روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اکتوبر۔2016ء) بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر کھوئی رٹہ کے علاقے میں بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ اتوار کی صبح ساڑھے 4 بجے شروع ہوا جو 7 بجے تک جاری رہا جبکہ اس دوران ڈھائی گھنٹے تک پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 اکتوبر کو بھی بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔بھارتی فورسز نے صبح چار بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا تھا جو دو گھنٹوں تک جاری رہی تھی۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے بھمبر سیکٹر کے باغ سر، بروہ اور خنجر کے علاقوں میں ہونے والی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تھا۔