بھارت نے عالمی دبائو پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھا لیا٬ موبائل سروس بحال٬ بھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

اتوار 16 اکتوبر 2016 15:40

بھارت نے عالمی دبائو پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیواٹھا لیا٬ موبائل سروس ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے اور موبائل فون سروس بھی بحال کردی گئی تاہم کشمیریوں کے بھارتی فوج کے مظالم اور آزادی کے حقوق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے٬ وادی میں مسلسل 99 ویں روز بھی ہڑتال رہی٬ بھارتی فورسز نے شوپیاں میں مظاہرہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے اور موبائل فون سروس بھی بحال کردی گئی ہے ۔دوسری جانب کشمیریوں کے بھارتی فوج کے مظالم اور آزادی کے حقوق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے٬ وادی میں مسلسل 99 ویں روز بھی ہڑتال رہی۔ جولائی میں مجاہد برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں لگائے جانیو الا کرفیو گزشتہ روز ختم کردیا گیا٬ بھارت کا یہ اقدام عالمی برادری کے دبا ء وکے باعث ہے٬ دنیا بھر کے ممالک اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اظہار تشویش کوچکے ہیں اور بھارت پر حالات کی بہترین کیلئے دبا ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی انتظامیہ نے 99 روز سے معطل موبائل فون سروس بھی بحال کردی ہے۔بھارتی فورسز کے مطابق وادی میں اب کسی جگہ پر کرفیو نافز نہیں ہے٬ بھارت کی طرف سے دعوی کیاگ یا ہے کہ کرفیو بہتر حالات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔