پنجاب یونیورسٹی کے تین اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیاں چیلنج

پیر 17 اکتوبر 2016 20:54

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میںزرعی سائنس ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کے تین اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کو چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست ڈاکٹر بلال چٹھہ نے دائر کی ٬ جس میںاسسٹنٹ پروفیسر راشد محمود٬ محمد نذیر اور اظہر علی کی تعیناتی چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جونیئر ہونے کے باوجود تینوں اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے عہدوں میں ترقی دی گئی۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتیاں کالعدم قراردی جائیں۔

متعلقہ عنوان :