راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے٬ محکمہ موسمیات

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی علاقوں میں بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ مردان ڈویژن ٬ گلگت بلتستان ٬ کشمیر اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ پشاور٬ کوہاٹ ٬راولپنڈی ڈویژن٬ اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کے علاوہ بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 41٬ سبی 39٬ سکھر اور موہنجوداڑو میں38 جبکہ اسلام آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :