کابل میں ملٹری بیس پر حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:07

کابل میں ملٹری بیس  پر حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 2 افراد ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا گیاہے۔بدھ کوغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیٹو کی جانب سے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب افغان حکام نے ملٹری بیس پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری بیس پر حملہ بیرونی حملہ نے نہیں بلکہ اندر ہی کسی مسلح شخص نے فائرنگ کی جبکہ افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ فوجی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کی ۔

متعلقہ عنوان :