امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں خود کش حملہ

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 23:05

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں خود کش حملہ

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اوکلینڈ میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوکلینڈ شہر میں واقع ایک کلینک کے اندر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور ایک معذور شخص تھا جس نے کلینک کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے وقت کلینک میں خود کش حملہ آور اکیلا تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے اب تک کی جانے والی تحقیقات کے مطابق خود کش دھماکہ کوئی دہشت گرد حملہ معلوم نہیں ہوتا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :