میانمارپولیس کی سرحدی چوکیوں پرنامعلوم افرادکے حملے٬نواہلکارہلاک
سرکاری فورسزکا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون٬متعددگھر جلادیئے٬ہزاروں افرادمحصور
جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:22
(جاری ہے)
سرحد کے قریب رہنے والے بنگلہ دیشی ہارون سکھدرنے کہاکہ میانمار کے حکام کی اس کارروائی کا سرحد پر اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برما کے فوجی ہیلی کاپٹروں کو نگرانی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ بنگلہ دیشی مچھیرے ناف دریا میں مچھلی پکڑنے نہیں جا سکتے۔
برما میں کشیدگی کا مچھیروں پر بہت اثر پڑتا ہے۔بنگلہ دیش میں مقیم بہت سے روہنگیا موبائل فون کے ذریعے میانمار میں رہنے والے اپنے رشتے داروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ کچھ بنگلہ دیشی موبائل نیٹ ورک میانمار کی حدود کے اندر چند کلومیٹر تک کام کرتے ہیں۔بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ حملوں میں ہونے والے معصوم جانوں کے نقصان پر انھیں تشویش ہے اور ہم ان کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہتے ہیں۔حالیہ حملوں کے حوالے سے راخین کی ریاستی حکومت کے اہم اہلکار ٹن مانگ سؤ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کے خیال میں اس حملے کی ذمہ دار 1980 اور 1990 کی دہائی میں سرگرم تنظیم روہنگیا سولیڈیرٹی آرگنائیزیشن (آر ایس او) ہے۔میانمار کی حکومت کی جانب سے ماضی میں متعدد حملوں کا ذمہ دار آر ایس او کو ٹھہرایا گیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم کافی عرصے سے کام نہیں کر رہی۔ادھر اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان ریاست راخین میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے حوالے سے بنائے گئے ایک تجویزی کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.