بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ٬ْترجمان دفتر خارجہ
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ٬ْ معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے٬ ہم طالبان کے ایران یا کسی اور ملک سے رابطوں پر بات نہیں کرتے٬ نفیس ذکریاکی صحافیوں کو پریس بریفنگ
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:01
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر تحفظات رکھتی ہے ٬ْاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا جو خوش آئند اقدام ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں٬ مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور مقبوضہ وادی میں نام نہاد جعلی مقابلوں اور اجتماعی قبروں کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے تحفظات اور کشمیریوں کے احتجاج کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نسل کشی مسلسل جاری ہے٬ پیلٹ گن کے استعمال میں کمی نہیں آئی اور بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ برکس اجلاس میں بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا آشکار ہو چکا ٬ْ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سارک کانفرنس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سارک کانفرنس اس سے قبل بھی 8 بار ملتوی ہو چکی ہے اور 8 میں سے 5 بار سارک کانفرنس بھارت نے ملتوی کرائی۔ انہوںنے کہاکہ افغان حکومت اورحزب اسلامی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے٬ ہم طالبان کے ایران یا کسی اور ملک سے رابطوں پر بات نہیں کرتے۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
ًگندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ،طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںآ پریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.