طلباء کو بہترین امتحانی سہولیات کی فراہمی بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے ٬ڈاکٹر محمد ظریف

تمام امتحانات بشمول فرسٹ ائیر کے پیپرز سنیئر اور قابل اساتذہ سے مارک کروائے گئے٬ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:05

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈاکٹر محمد ظریف ٬چیئر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے مطابق طلباء اور طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ تمام امتحانات بشمول فرسٹ ائیر کے پیپرز سنیئر اور قابل اساتذہ سے مارک کروائے گئے۔مارکنگ مختلف مراحل کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچتی ہے جس میں سب ایگزامینر ٬ہیڈ ایگزامینر ٬سپر چیکر ٬کوائرڈینیٹرز ٬ آن لائن مانیٹرنگ کے بعد نتائج کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔

رزلٹ تین جگہ پر الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔پہلے مرحلے پر انٹرنل٬دوسرے مرحلے پر ایکسٹرنل اور تیسر مرحلے پر کمپیوٹرائزڈ رزلٹ تیار کرنے بعد رزلٹس کا موازنہ کیا جاتا ہے اسور اسکے بعد رزلٹ جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کی تیاری میں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے تمام طلباء و طالبات اور ادارہ جا ت کو مکمل سہولت فراہم کر دی ہے کہ وہ اپنے پیپر کے حوالے سے اپنی ری چیکنگ کی درخواستیں مورخہ25-10-2016تک بورڈ آفس میں جمع کروا دیں اور بورڈ انکے مسائل کو مکمل چھان بین کرکے بورڈ قوانین کے مطابق انکا ازالہ کرے گا اور طلباء وطالبات اور ادارہ جات کو اس بارے مطلع بھی کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری یا معلومات کیلئے بورڈ کے کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 051-9239191یا کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917اور051-5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔