خضدار ٬ فائرنگ سے زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:42

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) دو روز قبل خضدار کے علاقہ گزگی میں فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کی شب گزگی کا رہائشی کبیر احمد ولد عبداللہ کونا معلوم افراد نے فائرنگ سے زخمی کیا تھا٬ سول اسپتال خضدار میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیئے کراچی منتقل کیا گیا تھا ۔کراچی پہنچنے کے بعد جمعرات کی شب رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا ۔مرحوم کو جمعرات کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔فاتحہ خوانی گزگی میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :