لاہور٬ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ میں 4ڈاکو ئو ں نے ند یم سہیل کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 4 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر لے گئے جبکہ شا ہد رہ ٹا ئو ن میںشبیرس کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ 80ہزار ٬شا دما ن میںعا شق کے گھر سے 1لا کھ 55ہزار٬مسلم ٹائون میں عبداللہ سے 50ہزار٬جوہرٹائون میں ندیم سے 70ہزار٬پرانی انارکلی میں ظہیر سے 37ہزار٬نواں کوٹ میںعمران سے 23ہزار٬اقبال ٹائون میں شاہد سے 21ہزار٬سول لائن میں ڈاکٹر سعد کی فیملی سے 30ہزارکی نقدی زیورات اور رائیونڈ میں یوسف٬ٹائون شپ میں عمران سے مو ٹرسائیکلیں اور دولاکھ مالیت کی نقدی لوٹ لی گئی جبکہ گلشن اقبال کے رہائشی نصیر کے گھر 13لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے اور ڈیفنس بی میں وقاص اور کوٹ لکھپت میں شہباز گجر پورہ میں ندیم باغبانپورہ میں وسیم ٬پرانی انارکلی میںاشرف شاد باغ میں قاسم ٬مصری شاہ میںسرفراز٬فیکٹری ایریا میں یوسف ٬شاہدرہ میںحنیف٬جنوبی چھائونی میںکا شف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔