کوئٹہ٬جے یو آ ئی نظریاتی نے سنجاوی کے نور محمد دمڑ کی جماعت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے سنجاوی کے نور محمد دمڑ کی جماعت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے سنجاوی کے نورمحمد دمڑ کی جانب سے مسلسل جماعتی دستور کی خلاف ورزی ضلعی و تحصیل کو نظر انداز کرکے اپنے طورپر پروگرام منعقد کرنے جرگہ بلانے اور انہیں جمعیت کے نام دینے ان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ان کا جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا کوئی تعلق نہیں ۔