پاکستان جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ اس کا خواہاں٬مخصوص نوعیت کے سٹریٹجک٬سیاسی اورتجارتی مفادات کیلئے جنوبی ایشیاء کے خطے کیلئے دوہرے معیار کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا
جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کا جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اوربین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے خطے میں سٹریٹجک توازن کیلئے پرعزم ہے ٬ پاکستان جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ اس کا خواہاں۔انہوں نے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے کوششوں کے نتیجے میں روایتی ہتھیاروں کے اجتماع کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ روایتی ہتھیاروں میں عدم توازن کی وجہ سے ہی دونوں عالمی جنگیں ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ روایتی ہتھیاروں پر اخراجات 1.7کھرب ڈالر سے تجاوزکرگئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا کل بجٹ ان اخراجات کا محض تین فیصد ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ اگر روایتی ہتھیاروںمیں توازن کو برقرار رکھنے کیلئے جامع پالیسی اختیار نہ کی گئی تو اس صورت میں مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے٬ روایتی ہتھیاروں کیلئے ہتھیاروں کی پیداوارمیں کمی اور اس پر قابو پانے٬ علاوہ ازیں اس کی تجارت اور منتقلی کو محدود کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا کے مختلف خطوں میں بحرانوں میں مزید اضافہ ہوگا اور استحکام کی منزل کو حاصل کرنا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کے ضمن میں قانونی ٬ ریگولیٹری اورادارہ جاتی نوعیت کے اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ علاوہ ازیں روایتی ہتھیاروں میں توازن کیلئے متعلقہ ضابطوں کیلئے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں درآمدی اور برآمدی لائسنس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آرمز ٹریڈٹریٹی روایتی ہتھیاروں کی منتقلی کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے اور اس کے بلا امتیاز نفاذ سے تمام مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.