فلڈکنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے‘ ملک ندیم کامران
اضلاع سے موصول ہونیوالی رپورٹس کی روشنی میںسیلابی ریلوں سے مستقل بچائو کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ‘ اجلاس سے خطاب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:32
(جاری ہے)
ملک ندیم کامران نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فلڈ سیزن 2016 جو کہ 15جون سے 15اکتوبر تک تھا وہ بخیرو عافیت سے گزر گیا ہے۔
کئی ڈسٹرکٹ میں تھوڑا بہت نقصان ہوا تھا جسکا فوری ازالہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ملکر خوشاب اور سرگودھا کے کمشنرز اور ڈی سی اوز کی موجودگی میں دریائے جہلم کے مقام لنگڑ والا پر برج کی تعمیر پر تفصیلی میٹنگ کریں اور اپنی فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔پچھلی میٹنگ میں مختلف ڈسٹرکٹ کو ناجائز تجاوزات فوری ہٹانے کا کہا تھا اس پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور جہاں سے ابھی بھی تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہوسکا وہاںکی ضلعی انتطامیہ کو نوٹس جاری کیئے جائیں۔لیہ میں کٹائو کے مسئلہ پر بھی ایک تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔اسی طرح دریائوں کے بیڈز پرابھی تک اپنی عارضی رہائشیں رکھے ہوئے ہیں٬ان کے حوالے سے بھی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔فلڈڈ ایریاز میں کشتیوں اور گاڑیوں پر بھی ٹریکر سسٹم لگوایا جائے۔ااجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مانیٹرنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 4ریڈارز اور ڈیزاسٹر فنڈ مینجمنٹ کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوبھجوادی گئی ہے ۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر ملک ندیم نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا کہا انہوں نے خاص طور پر سیکرٹری ایریگیشن کی تعریف کی کہ وہ پورے فلڈ سیزن کے ٹائم ہر وقت اپنی ڈیو ٹی پر موجود رہے انہوں نے کہا کہ چیف میٹرولوجسٹ ریاض احمد بھی پر لمحہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے انکا کردار بھی لائق تحسین ہے۔مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.