چین کے ساتھ دفاعی تعلقات کی بحالی کے لئیتیار ہیں٬ فلپائنی سیکرٹری دفاع

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:52

چین کے ساتھ دفاعی تعلقات کی بحالی کے لئیتیار ہیں٬ فلپائنی سیکرٹری دفاع

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) فلپائن کے سیکرٹری دفاع ڈیلفن لورنزانا نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعلقات کی بحالی کے لئے فلپائن تیار ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع نے اپنے چینی ہم منصب چانگ وان چوان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ فلپائنی صدر رودریگودوترتے کے دورہ چین کا مقصد چین کیساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا ہے جبکہ چین کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے کے لئے تیار ہیں ۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ چینی اور فلپائنی صدور کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کی عمل داری کے لئے کام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :