پیپلز پارٹی کی پالیسی جمہوریت کوکسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گی ‘ مخدوم احمد محمود
مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے گمراہ کن بیانات سے نواز شریف کو پانامہ لیکس کے احتساب سے نہیں بچا سکتے ‘گفتگو
جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء اپنے گمراہ کن بیانات سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس کے احتساب سے بچا سکتے ہیں نواز شریف کو پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑے گا ڈنگ ٹپائو پالیسی نہیں چلے گی قوم جاننا چاہتی ہے کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا اور کیا کوئی ٹیکس بھی دیا گیا ہے یا نہیں۔
پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کا احتساب نواز شریف سے مانگتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے مل کر ٹی او آرز بنائے لیکن حکومت بھاگ گئی اور اپوزیشن کو محض کمیٹی کمیٹی میں الجھانے میں لگی رہی اب بھی وزرا عوام کو اپنے بیانات سے الجھانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم اندرونی سیاسی حالات پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ترقی کاموں میں الجھ کر رہ گئے ہیں حالانکہ ان کو تواتر سے پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہیے اور اپوزیشن جماعتوں سے اہم امور پر بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل کو مفاہمت سے آگے بڑھانا چاہیے۔ لیکن ایسا نہیں ہورہا نواز شریف ماضی سے سبق حاصل کرنے کے بجائے ایک مرتبہ پھر 90کی دہائی والی سیاست دہرانا چاہتے ہیں ایسے حالات کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے خوشگوار نہیں ہیں حالات کا ر خ کسی ارو طرف ہے جو حکمرانوں کے امتحان کی گھڑی ہے کسی بھی ایڈونچر کی ضرورت نہیں ہے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم احتساب سے بھاگ نہیں سکتے ابھی تو صرف ایک جماعت سڑکوں پر آکر ان سے حساب مانگ رہی ہے جس وقت پیپلز پارٹی سڑکو ںپر آگئی تو پھر ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.