حکومت نے دو نومبر کے احتجاج کے معاملے پر اتحادیوں ٬پی ٹی آئی سے دوری رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے
خواجہ سعد رفیق کا سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ٬اسلام آباد دھرنے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے کی درخواست کی پارٹی قائدین سے مشاورت کر کے جواب دیا جائیگا٬قائد حزب اختلاف/حکومتی وفد کی منگل کے روز سید خورشید شاہ سے ملاقات متوقع وفاقی وزیر ریلوے نے جے یو پی کے اکابرین سے بھی ملاقات ٬سیاسی برادری دارلحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے‘ سعدرفیق
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:24
(جاری ہے)
گزشتہ روز روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا اور ان سے دو نومبر کے اسلام آباد دھرنے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے کی درخواست کی ۔
سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین سے مشاورت کر کے جواب دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات بھی متوقع ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے نئے ہفتے میں حکومتی وفد کی طرف سے رابطوں میں تیزی لائی جائے گی اور اس سلسلہ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعیت علماء پاکستان کے اکابرین سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعد رفیق نے جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور سیکرٹری جنرل اویس نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی برادری دارلحکومت کو جبراًبند کرنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ پاکستان میں جمہوریت کی سربلندی کیلئے جمعیت علماء پاکستان نے تاریخی کردار اداکیا ہے۔ جمعیت علماء پاکستان سیاسی درجہ حرارت کم کرانے کیلئے اپنا قومی کردار اداکرے۔پیر اعجاز ہاشمی اور اویس نورانی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کسی کوجمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دے گی۔ عدالتوں کا احترام سب پر واجب ہے ۔پاکستان میں آئین کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.