تحریک انصاف نی2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے بارے کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں ’’پلان بی‘ ‘جاری کردیا
احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں٬ اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دیدیں‘ پارٹی کارکنوں کو ہدایت
اتوار 23 اکتوبر 2016 16:39
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نی2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں ’’پلان بی‘ ‘جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش پر ہونے والے اجلاس میں کارکنوں کو ہدایات دی گئیں کہ اگر احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں٬ اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دے دیں۔
پی ٹی آئی پلان کے مطابق 2 نومبر کو کارکنان فیض آباد پر اکھٹے ہوں گے اور عمران خان کی قیادت میں زیرو پوائنٹ کی جانب مارچ کریں گے اور زیرو پوائنٹ بلاک ہونے سے کشمیر ہائی وے٬ آئی جے پرنسپل روڈ٬ مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے بند ہوجائے گی اور یوں دارالحکومت بند ہوجائے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کا یہ خیال ہے کہ حکومت از خود ہی سڑکوں کو بند کردے گی اور یہ اسلام آباد کو بند کرنے میں پی ٹی آئی کی معاونت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی کیوں کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ پولیس پارٹی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لے گی اور انہیں نظر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا سے استفادہ کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں قیام کی تیاریاں کرکے آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.