وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اتوار 23 اکتوبر 2016 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اورپاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومتی کوششوں اور عوام کے تعاون سے جلد ہی پاکستان پولیو فری ملک بن جائیگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مساجد٬ دینی مدارس٬سکولوں اور متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پولیو سے بچائوکیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیو کے خاتمے کیلئے زیادہ لگن کے ساتھ کام کرنے کیلئے عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بعض ورکرزدہشت گردی کا نشانہ بھی بنے٬ تاہم پاکستان کو پولیو فری بنانے کے عزم میں کمی نہ آئی۔ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث امسال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.