پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی٬ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے
پاک آرمی نے پہلی٬چائینہ دوسری ٬سری لنکا تیسری جبکہ نیپالی آرمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی٬پاک آرمی کے محمد فیصل چیمپئن شپ کے بہترین اتھلیٹ قرار آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے‘ آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف
پیر 24 اکتوبر 2016 11:13
(جاری ہے)
آرمی چیف نے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے شرکت کرنے والے ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہونگے۔
لاہور میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں 15ممالک کی آرمی کے جوانوں نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب فورٹرس اسٹیڈیم میں ہوئی جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر آرمی کے جوانوں نے مختلف ڈرلز اور سکلز کی مہارت کا مظاہرہ کیاجسے مہمان خصوصی نے خوب سراہااور جوانوں کو داد دی انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان چست‘ پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ۔ تقریب میں لاہور گریژن اینڈ پولو کلب کے گھڑ سواروں نے نیزہ بازی کے شاندارکمالات دیکھائے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔پہلی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میںپاک آرمی نے پہلی ‘ چائنہ نے دوسری ‘ سری لنکا تیسری جبکہ نیپالی آرمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک آرمی کے محمد فیصل کو چیمپئن شپ کا بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا٬ اس موقع پر آرمی پبلک سکول کے بچوں نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر ملی نغمہ پیش کیا ۔ اختتامی تقریب میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات جن میں جہانگیر خان‘ سہیل عباس ‘ شعیب اختر اور مونٹ ایورس سر کرنے والے ایشیاء اور پاکستان کی پہلی خاتون ثمینہ خالد بھی موجود تھیں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.