چین چاند کی طرف تیسراخلائی مشن آئندہ سال روانہ کرے گا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:35

تیان جن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین چاند کی طرف تیسرا خلائی مشن آئندہ سال روانہ کرے گا۔ چانڈ کی تسخیر کے چینی منصوبے کے سربراہ اویانگ زائی یوان نے چینی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چانگ ری فائیو نامی خلائی مشن کی روانگی چاند کی تسخیر کے چینی پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہوگی اور کا مقصد سے چٹانوں اور مٹی کے نمونے سائنسی تحقیق کیلئے زمین پر لانا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی سائنسدانوں نے چاند کی طرف پہلا خلائی مشن 2007 ء اور دوسرا 2013 ء میں روانہ کی تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین ان چٹانوں اور مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کر کے چاند کے وجود میں آنے بارے معلومات حاصل کریںگے۔ اویانگ زائی یوان نے مزید بتایا کہ ایک خلائی مشن 2018ء میں بھی چاند کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :