’’تحفظ ناموس رسالت اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل‘‘ کے موضوع پر آل پارٹیزکانفرنس کل ایوان قبال میں ہوگی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء)تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام کل ( منگل ) ایوانِ اقبال میں ’’تحفظ ناموس رسالت اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل‘‘ کے موضوع پر آل پارٹیزکانفرنس صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس کی صدارت تحریک لبیک یا رسول اللہ اکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کریں گے ۔

(جاری ہے)

جس میں پیرسید محمدعرفان شاہ مشہدی ناظم اعلی مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان٬ حضرت علامہ خادم حسین رضوی سرپرست اعلی تحریک لبیک یا رسول اللہ ا پیر محمد افضل قادری مرکزی رہنما تحریک لبیک یا رسول اللہا٬ پیرمحمداعجاز ہاشمی صدر جمیعت علماء پاکستان٬حضرت پیرسید مظفر حسین شاہ سربراہ جذبہ ویلفیرٹرسٹ کراچی٬محمد شاہد غوری مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک ٬ شاہ محمد عبد الحق قادری امیر جماعت اہل سنت پاکستان کراچی٬ حضرت میاں ولید احمد شرقپوری مرکزی رہنما تحریک لبیک یا رسول اللہا٬ حضرت پیرسید محمدنویدالحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف٬حضرت خواجہ محمدحسن باروی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیرباروشریف٬صاحبزادہ محمدعبدالمصطفی ہزاروی ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان٬ پیرسید محمداقبال شاہ سربراہ تحریک اہل سنت پاکستان٬حضرت مفتی حبیب احمد نقشبندی کوئٹہ بلوچستان٬صاحبزادہ مفتی محب اللہ نوری مہتمم جامعہ حنفیہ بصیر پور شریف اوکاڑہ٬محترم ملک بشیراعوان والد گرامی غازی ملک ممتاز حسین قادری٬صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی رہنماجماعت اہل سنت پاکستان٬ میاں محمد ابوبکر شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف٬حضرت پیر سید محمد عظمت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف گوجرانوالہ٬مولانا ڈاکٹر محمد شفیق امینی امیر تحریک لبیک یا رسول اللہا خیبرپختونخواہ٬حضرت پیر شمس الامین مانکی شریف خیبرپختونخواہ٬جسٹس (ر) میاں نذیر اختر ٬ مفتی محمد خان قادری سربراہ تنظیم کاروان الاسلام سمیت دیگر اہلسنت کے رہنما خصوصی شرکت کریں گے ۔