موسمی تبدیلی کے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ٬ڈائریکٹر اگرانومی

پیر 24 اکتوبر 2016 23:06

فیصل آباد۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء)موسمی تبدیلی کے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ چند سالوں سے موسمی حالات جن میں بارشوں کا کم یا زیادہ ہونا ٬خشک سالی ٬موسم گرما کا زیادہ دیر تک رہنا جیسے حالات فصلوں کی پیداوار پر اثرانداز ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شیخ مختار احمد٬ ڈائریکٹر اگرانومی نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ٬ فیصل آباد میں ----"Decision Support System for Agro-Technology Transfer(DSSAT)"کے زیر اہتمام "موسمیاتی تبدیلی "پانچ روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ اور ڈائریکٹر (ریسرچ) غلام محمود سبحانی و دیگر زرعی سائنسدانو ں کی کثیر تعدادد موجود تھی۔