وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس ٹریننگ سنٹر٬ کوئٹہ میں حملے کی شدید مذمت٬ قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار٬ْشہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت٬لواحقین سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہار٬ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ٬ْدہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے٬شہبازشریف
منگل 25 اکتوبر 2016 18:45
(جاری ہے)
دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔
پوری قوم دہشت گردوںکیخلاف صف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاء دہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور آنے والی نسلوں کیلئے پرامن پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید پختہ کیا ہے اور قوم پہلے سے زیادہ جذبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آگے بڑھے گی۔ اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ یہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں٬پاکستان کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگااورموجودہ حالات میںہمیں ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہی- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت او رپنجاب کے عوام شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.