ایپکا یونٹ کے ای میڈیکل یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ریٹائرڈملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 25 اکتوبر 2016 18:46

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ایپکا یونٹ کے ای میڈیکل یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ریٹائرڈملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین ٬جنرل سیکرٹری اور مختار احمد گجر نے خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور ریٹائرڈ ملازمین کی حو صلہ افزائی کیلئے ان میں تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

آخر میں صدر ایپکا یونٹ کے ۔ای ایم ۔یو ارشد چوہان٬ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رشید احمد سندھو اور چیئر مین اصغر تتلہ اور دیگر عہدیداران نے ایپکا کے تمام یونٹس کا شکریہ ادا کیا جبکہ آخر میں ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی گئی ۔