وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے٬امیرمقام

منگل 25 اکتوبر 2016 19:11

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پیسکو٬SNGPLاورجیولاجیکل سروے آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے حکام کوفاٹا اورخیبرپختونخواکے باقی ماندہ 30فیصدرقبے کانقشہ مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ زمین کے اندرچھپے ہوئے وسائل معلوم کریں۔

انہوںنے SNGPLاورپیسکوحکام جاری منصوبوںکوبرق رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔بعدازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج کے دن پورے ملک کے عوام بلوچستان میںہونیوالے حادثے کے متاثرین کیساتھ ہیںاوراکے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ عمران خان کامشغلہ کنٹینرپرچڑھ کر دھرنے دیناکاہے جبکہ ہمارامقصدبلاامتیازعوام کی خدمت کرناہے۔اجلاس میںSNGPLکے جنرل منیجرارباب ثاقب٬پیسکوکے چیف ایگزیکٹیو انوارلحق اور جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹربھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ دھرنے دینے سے عمران خان ملک کووقوم کیلئے مشکلات کھڑی کررہاہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آبادمیںدھرنے دینے کے باعث ہزاروںطلباء وطالبات کامستقبل دائوپرلگ جائیگاتاہم تعلیم میںاصلاحات اورتبدیلی کے نام نہاد دعویداروںکوان طلبہ کے روشن مستقبل سے نہیںکھیلناچاہئے۔