حکومت نے پی ٹی آئی کے 2نومبر کو اسلام آباد لاک ڈائون سے نمٹنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا
فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک رہنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ٬ ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر کارکنوں کو پنجاب میں ہی روکا جائیگا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کارکنوں کی تلاشی لینے اور انتشار پھیلانے کی صورت میں گرفتاریاں بھی متوقع ہیں‘ ذرائع تحریک انصاف کا بھی پلان تشکیل ٬دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعوں اوردھرنا گاہ میں کو آرڈی نیٹر مقرر کر دیئے
منگل 25 اکتوبر 2016 20:04
(جاری ہے)
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت غور کر رہی ہے کہ اگر تحریک انصاف نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو ان کے کارکنوں کو پنجاب میں ہی روکا جائے گا تاہم اگر فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک رہیں تو انہیں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔
کارکن اپنے سامان میں اسلحہ ٬ لاٹھیاں اورغیرقانونی سامان نہ لے آئیں اس لیے کسی بھی نا خوشگور واقعے سے بچنے کے لئے کارکنوں کی تلاشی بھی لی جا سکتی ہے ۔ جبکہ پنجاب حکومت کے پاس انتشار پھیلانے کی کوشش کی صورت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا آپشن بھی زیر غور ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی تو پنجاب حکومت بھی اپنا سکیورٹی پلان تبدیل کرے گی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے تشکیل دیئے گئے پلان کے مطابق پہلے روز زیادہ سے زیادہ لوگ خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد جائیں گے ۔جبکہ دھرنے کی طوالت کی صورت میں کارکنوں کو گروپوں میں موجود اور روزانہ ہر ضلع سے 200کارکنوں کو دھرنا گاہ میں موجود رہیں گے ۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ سے روزانہ 5200کارکن دھرنے میں ڈیوٹی دیں گے ۔ ضلعوں اوردھرنا گاہ میں کو آرڈی نیٹر مقرر کیے گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.