پاکستان تحریک انصاف سے قبل پولیس کا اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی ہے تاہم اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے قبل پولیس ہی اسلام آباد کو بند کردے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی پولیس نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے سے قبل اسلام آباد کو بند کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی پولیس کی مدد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایف سی اور پنجاب ریزرو کے 5 ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو دھرنے کے مظاہرین سے نمٹیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی سکویرٹی کو مزید مؤثر کرنے کے لیے کم و بیش 25 ہزار اہلکاروں کو بلائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جن کے قیام و طعام کی مد میں 46 کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.