اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے ٬ْاعتزاز احسن

حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے ٬ْگفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے٬حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں ٬ْ16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پیش کئے حکومت ان کو مانے٬ہمارابنیادی مطالبہ اپوزیشن کا پاناما بل ہے٬ اس بل کو منظور کیا جائے۔

حکومت بل پاس کرلے تو تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ گہری بات نہیں ہوئی ٬ْ4مطالبات سامنے رکھے٬ اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے٬ عمران٬ قادری اور حکومت کی کیا کشمکش ہوتی ہے٬ اس پر بات نہیں کروں گا۔