پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی تیار کر لی۔ چئیرمین پی آئی ٹی بی
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)کے چئیر مین ڈاکٹر عمر سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے آج اپنی پہلی ڈرافٹ آئی ٹی پالیسی کو انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈر سے شئیر کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پالیسی کے لیے گذشتہ چھ سے آٹھ ماہ میں مختلف آئی ٹی کمپنیوں سمیت متعلقہ اداروں سے بہت مشاورت کی گئی۔
عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں انڈیا نے بے حد ترقی کی ہے ۔ پاکستان کی سافٹ وئیر ایکسپورٹ اس وقت تین سے ساڑھے تین ارب ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی آئی ٹی کمپنیاں ہیں۔(جاری ہے)
جن کو حکومت مدد کرے تو پاکستان کے ریونیو میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کی اپنی آئی ٹی پالیسی اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے چار اجزا ہیں جن میں پہلا جزو گورنمنٹ کی ریگولیشن ہے ، دوسرا جزو ہے کہ حکومت کس طرح سے آئی ٹی کو محکموں میں لاگو کر سکتی ہے جسے ڈیجیٹل فرسٹ پالیسی بھی کہا جاتا ہے۔ تیسرا جزو یہ دیکھنا ہے کہ حکومت ٹیکسیشن پالیسی کی مد میں کیا کر سکتی ہے جس سے آئی ٹی انڈسٹری ترقی کر سکے۔ جبکہ چوتھا اور آخری جزو یہ ہے کہ کس طرح آئی ٹی پالیسی کو شہریوں کے لیے عام کیا جا سکتا ہے ، جس کے تحت عام شہری کے لیے آسانی پیدا ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں آئی ٹی کمپنیوں سے بھی مشاورت کی گئی، اور تیس دن کے بعد اس پالیسی کو کابینہ میں بھیج دیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد پنجاب اپنی آئی ٹی پالیسی رکھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.