کراچی چیمبر کا عمرہ زائرین پر عائد کی گئی2ہزار ریال فیس واپس لینے کی درخواست
عمرہ فیس کے باعث ہزاروں پاکستانی مقدس فریضے کی ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے٬ شمیم فرپو
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمرہ فیس میں ردو بدل کے حوالے سے سعودی سفارتخانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل نے اب تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری تو نہیں کیا تاہم بعض پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں آنے والی مختلف رپورٹس سمیت سوشل میڈیا میں گردش کرتی خبروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی کونسل برائے وزراء نے عمرہ زائرین کی فیس سمیت دیگرمختلف کیٹگریز کی ویزہ فیسوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ عمرہ فیس میں اضافہ سے عوام میں بے چینی پیدا پائی جاتی ہے خاص طور پر ایسے افراد جن کی آمدنی محدود ہے اور وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں۔انہوں نے مختلف سعودی نیوز ویب سائٹس پر موجود رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ اسٹوریز واضح کرتی ہیں کہ ایسے زائرین جو رواں اسلامی سال میںپہلی بار عمرے کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں ان کی 2ہزار ریال فیس سعودی حکومت برداشت کرے گی جبکہ دوسری بار یا پھر اس سے زیادہ عمرہ کرنے والوں کو یہ بوجھ بزات خود برداشت کرنا ہوگا۔ اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمرہ زائرین پر 2ہزار ریال فیس عائدکیے جانے سے ہزاروں پاکستانی اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے حجاس مقدس جانے سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ آبادی کی اکثریت ویزہ فیس میں اضافے کا بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی۔شمیم احمد فرپو نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور طویل تعلق کے تناظر میں کہاکہ وہ پُرامید ہیں کہ سعودی حکومت کراچی چیمبر کی درخواست پر سعودی عرب کی کونسل برائے وزرا ء کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے 2ہزار ریال ویزہ فیس عائد کیے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی اور مذکوہ بالا چارجز کو ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ہرسال سعودی عرب کا دورہ کرنے والے لاکھوں زائرین کو سہولت فراہم کریں گے۔ کے سی سی آئی کے صدر نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف٬ وزارت بین الاقوامی امور اور وزارت مذہبی امور کو جاری کئے گئے خطوط میں بھی اپیل کی کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائیں تاکہ عمرہ زائرین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.