آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغانی باشندو ں کے خلاف کریک ڈائون اور ضلع بدر کرنے کا سلسلہ عروج پر

ضلع مظفرآبادمیںافغانیوں کے انخلاء کے بجائے آمد کا سلسلہ عروج پر ہے ہر روز نئے نئے چہروںکی آمد‘ شہری پریشان‘ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء)آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغانی باشندو ں کے خلاف کریک ڈائون اور ضلع بدر کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ ضلع مظفرآبادمیںافغانیوں کے انخلاء کے بجائے آمد کا سلسلہ عروج پر ہے ہر روز نئے نئے چہروںکی آمد‘ شہری پریشان‘ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی شہریوں نے شدید احتجا ج کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی افغانیوں کو ضلع بدر کرنے کے لئے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں کریک ڈائون کر کے ضلع بدر کیا گیا جبکہ مزید بھی یہ سلسلہ جاری ہے مگر مظفرآباد جو آزادکشمیر کا دارلحکومت بھی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدنہ ہوسکا مینجمنٹ کی کمزوری اور نااہلی کے باعث افغانی بجائے مظفرآباد سے واپس جانے کے مزید دارلحکومت مظفرآباد میں داخل ہورہے ہیں جہاں وہ منہ مانگی قیمت پر رہائش اور کاروبار حاصل کر رہیں ہیں ایک سروے کے مطابق 5ہزار سے زائد خاندان دارلحکومت مظفرآباد میں موجود ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان کے خلاف کاروائی نہ کرسکی جو کہ سوالیہ نشان ہے مظفرآباد میں آئے روز نئے نئے چہروں کی آمد سے شہری پریشان ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افغانیوں کو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق فوری طور پر ضلع بدر کریں بصورت دیگر عوام خود احتجا ج کرکے ان کو ضلع بدر کروانے میں مجبور ہوجائے گی ۔