کراچی میں احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن آپس میں گھتم گھتا ہو گئے
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کراچی کے کارکنان نے کراچی ریجن کے صدر فردو س نقوی کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر علامتی دھرنہ دے کر شریف برادران کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اسلام آباد او ر پنجاب بھر میں گرفتار کارکنان کی رہائی کے لئے شدید نعرے بازی کی اور رہائی کا مطالبہ کیا۔
(جاری ہے)
کارکنان نے گونواز گو ٬ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے ٬ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے جس میں خواتین کارکنان نے بھی شرکت کی ۔
کارکنان نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حکمرانوں کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ جمہوریت کے نام پر آمریت٬ کرپشن زدہ حکمران مردہ باد٬ پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرو ٬پاناما چوروں کا احتساب کرو اور دیگر مختلف نعرے درج تھے۔ تاہم اس موقع پر شاہراہ فیصل کو بلاک کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہو گئے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.