پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا ٬بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

محمود اختر نے بتایا کہ وہ 1997میںبلوچ رجمنٹ میں شامل ہو٬ پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ کوئی بھی اہلکار بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو٬ ہارٹ آف ایشیامیں پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ٬تمام ممالک کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ٬بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کی پریس کانفرنس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ایک اور جھوٹا دعویٰاور من گھڑت کہانی بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار کو بھارتی جاسوسوں سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستانی اہلکار کو جاسوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے پکڑا گیا اور محمود اختر نے بتایا کہ وہ 1997میںبلوچ رجمنٹ میں شامل ہوا۔

وکاس سوارپ کا کہناتھا کہ ہارٹ آف ایشیامیں پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ٬تمام ممالک کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا کہ کوئی بھی اہلکار بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔