ملتان کی ہائوسنگ سکیموں کے بارے تحقیقات شروع کردی گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 21:51

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ملتان کی ہائوسنگ سکیموں کے بارے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں٬ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے الطاف ساریواورملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دیگرافسران نے نیب ملتان کو الفلاح ہائوسنگ سکیم ٬رائل آرچرڈاوربلسنگ ہومز میں ہونیوالی گزشتہ تین سال کی بے ضابطگیوں کے بارے آگاہ کیا٬ایم ڈی اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ تینوں ہائوسنگ سکیموں کی بے ضابطگیوںکے بارے میں 15روزکے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ نیب کوجمع کرادی جائے گی ٬اس موقع پرنیب حکام کو ملتان میٹروپولیٹن کے ماسٹرپلان کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :