Live Updates

عمران خان کا واحد مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے٬رانا محمد ارشد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) شاہ کوٹ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا واحد مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ٬ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی زندگی مفلوج کرنا اور ان کے آئے روز کاروبار تباہ کرنا کہاں کی سیاست ہے ٬ عمران خان کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فصلے پر عمل کرنا چاہئیے اور ضدی بچوں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئیے ٬ وہ غیر ملکی ایجنڈے کو زبردستی پاکستان میں تھونپنا چاہتے ہیں ٬ عمران خان کی طرز سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کی عوام ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :