بارکھان میں کار حادثے کے دو زخمی دم توڑ گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:54

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے ہن ندی کے قریب کار حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے دو دم توڑ گئے تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو بارکھان سول ہسپتال منتقل کیا گیاتھا تاہم ہسپتال عملہ کی غیر حاضری اور یمبولینس کے عدم دستیابی کے باعث زخمیوں کو ویگنوں کے ذریعے ڈی جی خان ریفر کرنا پڑا جس کے باعث دو افراد راستے میں دم توڑ گئے دوسری جانب عوامی حلقوں نے وزیر صحت رحمت بلوچ سے بارکھان سول ہسپتال میں عملے کی غیر حاضری اور لاپرواہی کی نوٹس لنیے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :