وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے آج بنی گالہ روانہ ہونے کا اعلان کردیا

ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا قافلے کی خود قیادت کرونگا٬اگر روکا گیا تو پھر ہم باغی ہوجائیں گے۔ اسلام آباد شریف خاندان کانہیں٬بیس کروڑعوام کاہے٬ہمیں کوئی اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتا٬٬بزدل حکمران عوام نہیں پولیس کواستعمال کرتی ہیں٬٬وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کاجلسہ سے خطاب

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے آج بنی گالہ روانہ ہونے کا اعلان کردیا۔ قافلے کی خود قیادت کرونگا٬اگر روکا گیا تو پھر ہم باغی ہوجائیں گے۔ اسلام آباد شریف خاندان کانہیں٬بیس کروڑعوام کاہے٬ہمیں کوئی اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتا٬عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا حق رکھتے ہیں٬ ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے۔

کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا۔نوشہرہ مانکی شریف میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ اسلام اباد صرف شریف خاندان کا نہیں ہے یہ شہر ہمارا بھی شہر ہے ٬عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا حق رکھتے ہیں اور ان کا کوئی بال بھی بیگا نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے۔سونامی اب بنی گالہ میں ہی رکے گی ۔

وزیراعظم کوہاٹ جلسہ کرنے آئے ہم نے نہیں روکاوزیر اعلی پنجاب سے کہتا ہو ں کہ اپ نے ایک پٹھان کوللکارا ہے اگر ہمارا راستہ روکے گے تو ہم باغی بن جائیںگے۔انکاکہنا تھا کہ حکمرانوں کے پائوں لزر رہے ہیں٬ڈرپوک حکمرانوں نے ڈر کے مارے راستے بند کردیئے ہیں٬کل صبح دس بجے سونامی صوابی انٹرچینج پر جمع ہوگی ٬اوروہاں سے اسلام آباد روانہ ہونگے ۔

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا٬ہر صورت بنی گالہ پہنچیںگے٬بزدل حکمران عوام نہیں پولیس کواستعمال کرتی ہیں٬نواشریف تم نے پختونوں کوللکارا ہے ٬نوازشریف ہمیںباغی بنانا چاہتے ہیں٬ ہمیںباغی مت بنائوں ہم انتہائی پر پہنچ جائیں گے٬پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پٹھان تحریک انصاف ہے کل بھی عمران کے ساتھ تھے اورآج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں٬ہماری وجہ سے نوازشریف میدان میں آئے٬میں سیدھا سادہ لگتا ہوں لیکن جوگیم کھیلنے جارہاہوں تومخالفین ملک سے باہر بھا گ جائیں گے ۔

۔آئندہ الیکشن میں 99فیصد سیٹیں نہ جیتی توپھر بتانا٬مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں٬نوازشریف چوری کامال باہر نکالو٬وزیراعظم کاجیب چور ی سے بھرا ہواہے٬مولانا ڈیزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں٬ خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پیرکے روز صبح دس بجے کارکنوں کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا ۔ کل صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور خود بنی گالہ جانے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو کہتے رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی پرواہ نہیں٬ بنی گالہ کے تمام راستے کھول دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ سے خواتین کا کفن پوش دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانوں کو تخت سے اتارنا ہے۔ ملک کو لوٹا جارہا ہے٬یہ ملک چوروں٬ ڈاکوؤں کے لیے نہیں بنا۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پنجاب اوراسلام آباد کی پولیس آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ چوہدری نثار بتائیں یہ کون سا قانون ہے٬ہمیں پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ روکا گیا تو ہم باغی ہوجائیں گے۔