عالم اسلام آج جن حالات سے دوچارہیں ان کے ذمہ دار مغرب کے کاسہ لیس اور عالمی استعمار کے زرخرید غلام حکمران ہیں
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا بیان
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:40
(جاری ہے)
عقید ہ ختم النبوت ٬ ناموس رسالت کا قانون اور قرآن و سنت کو سپریم لاء بنانے اور ان کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
سود کے خلاف جدوجہد ہر محاذ پر جاری رکھیںگے ۔ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ کرپشن اور کرپٹ نظام سے ہے اور ملک میں اسلامی نظام کے راستے میں کرپٹ ٹولہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔بندوق کے بجائے عوامی حمایت سے ملک میں تبدیلی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں گے ۔ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کریں گے اور پی ٹی آئی سے اتحاد صوبائی حکومت تک محدود ہیں ۔ دارالقرآن ٬ مولانا طاہری اور شیخ القرآن مولانا طیب طاہری کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ وہ دارالقرآن پنج پیر صوابی میں اشاعت التوحید والسنہ کے سالانہ اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا طیب طاہری اور جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی صدر مولانا عبدالاکبر چتر الی نے بھی خطا ب کیا۔ مشتاق احمد خان نے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمن چاہتاہے کہ پاکستان اسلامی نہ رہے اور لبرل بن جائے اب یہ مسئلہ انتہا کو پہنچ چکاہے عالمی استعمار پاکستان کو اپنے لیے ایک بہت بڑا خطرہ سمجھتاہے اور دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت کو انتشار اور فساد میں مبتلا رکھناچاہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری شناخت کو ختم کرنے کے لیے دشمن اسلام پر حملہ آور ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی اگر دینی قوتیں متحد ہو کر میدان میں نکل آئیں تو گلی کوچوں سے عوام اس تحریک کی پشت پر کھڑے ہوجائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.