وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کر لیا
قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے گرفتار کر کے پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی
اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کے لئے پلان تیار کر لیا٬ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے گرفتار کر کے پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔(جاری ہے)
گرفتاریوں کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے داخلی راستوں پر تعینات ہوگی ٬ پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور گرفتار افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ٬ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی ٬ فیصل آباد ٬ لاہور اور دیگر جیلوں کی بیرکیں خالی کروا رکھی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بڑی تعدا د میں پیرا ملٹری فورسز سیکیورٹی سرانجام دیں گی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پولیس کو دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.