ہالی ووڈ اسٹار لیونا رڈوڈی کیپریو کی فلم مفت دیکھیں

نیشنل جیو گرافک چینیل نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم تیار کرلی ٬ لیونارڈوڈی کیپریو نے کام کیا ہے

پیر 31 اکتوبر 2016 22:36

ہالی ووڈ اسٹار لیونا رڈوڈی کیپریو کی فلم مفت دیکھیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) لیونارڈو ڈی کیپریو ہولی وڈ کے ایسے اسٹار ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہوگی اور پاکستان میں بھی انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے جن کی نئی فلموں کا انتظار کیا جاتا ہے۔مگر کیا آپ ان کی نئی فلم ایک روپیہ خرچ کیے بغیر دیکھنا چاہتے ہیں اگر ہاں تو اب ایسا ممکن ہے۔جی ہاں نیشنل جیو گرافک چینیل نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے کام کیا ہے۔

اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا ہے جو محققین٬ موجدین اور دنیا بھر کے مختلف حصوں میں مقیم افراد سے انٹرویو کرکے موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کو قلمبند کرتا ہے۔اس فلم میں ایسے چاارٹس اور دنگ کردینے والی تصاویر کو بھی پیش کیا گیا ہے جن سے اب تک ہونے والی ماحولیاتی تباہی کے بارے میں علم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کا نام ' بی فور دی فلڈ' رکھا گیا ہے اور اس میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بالکل حقیقی انداز سے پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا بھر کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر کے مطابق وہ ان لوگوں کا ذہن بدلنے کی کوشش نہیں کررہے جو اس بات کے قائل ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیاں محض افواہ سے زیادہ نہیں٬ بلکہ وہ بچوں اور نوجوانوں کو سائنس تک رسائی دینا چاہتے ہیں اور اس سیارے کو تحفظ کے لیے ٹولز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔یہ فلم نیشنل جیوگرافک چینیل پر اتوار کو نشر ہوگی تام اسے یوٹیوب پر بھی مفت دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :